
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے آج نظریہ ضرورت کو دفن کردیا اور آئین کے تقدس کو بحال کردیا، آج سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ ایمرجنسی دفن، نظریہ ضرورت دفن ہوگیا، آئین زندہ باد۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دوسری مرتبہ وزیراعظم بنانے کی منصوبہ بندی کرلو، پنجاب اور پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، عمران خان نے خوف کا بت توڑا اور آگے بڑھے۔ جب ہمارے خلاف فیصلہ آیا تو ہم نے تسلیم کیا، ہم نے ججوں کو دھمکیاں نہیں دیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جسٹس منیر اور نظریہ ضرورت کے پیروکاروں کو شکست ہوئی ہے، شفاف انتخابات کے لیے تمام جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں۔
اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے پنجاب میں 30 اپریل کے بجائے اکتوبر میں الیکشن کرانے کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔