
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے
انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کا احتساب کیا جائے، اس معاملے پر بھارت اور کینیڈا سے قریبی رابطے میں ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا بین الاقوامی جبر کو بہت زیادہ سنجیدگی سے لیتا ہے۔
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ یہ عالمی نظام کے لیے اہم ہے کہ اگر کوئی ملک بین الاقوامی جبر میں ملوث ہونا چاہتا ہو تو وہ ایسا نہ کرے۔
