اسرائل کے ساتھ تعلقات قریب تر ہوتے جا رہے ہیں، سعودی ولی عہد

اگر ایران ایٹمی طاقت حاصل کر لیتا ہے تو پھر ہم بھی کریں گے، شہزادہ محمد بن سلمان

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاملے پر سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فلسطین کا معاملہ انتہائی اہم ہے، ہم پہلے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس پر کیا ہو سکتا ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں پہل کی تو سعودی عرب بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرے گا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ امید ہے کہ ہم کسی ایسے مقام تک ضرور  پہنچیں گے جس سے فلسطینوں کیلئے زندگی کی مشکلات کم ہوں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں