
گھوٹکی: ضلع گھوٹکی کی تحصیل خانپور مہر میں پولیس نے ایک گھر سے ہتھیاروں کے کھیپ برآمد کرلی ہے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مارکر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت پشاور کے رہائشی افضل امین اور اسد للہ پٹھان کے نام سے کی گئی۔
ملزمان کے قبضے سے 7 کلاشنکوف، ایک راکیٹ لانچر، ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں اور چرس بھی برآمد کرلیں۔
