
کراچی: روسی گندم کے 2 جہاز پورٹ قاسم آؤٹر چینل پر پہنچ گئے ہیں، یہ جہاز بلغاریہ سے پاکستان پہنچے ہیں۔
روسی گندم لے کر آنے والا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز بھی ہوگیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کے نرخ 7 روپےکلو کم ہوکر 118 روپےکلو پر آگئے ہیں ۔درآمدی گندم آنے سے ریٹیل میں آٹےکی قیمت 10 روپے فی کلوکم ہوگی۔
