برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھادیا

لندنب:برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ خالد محمود، شیڈو وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی، سکھ اراکین پارلیمنٹ پریت کوراور تن منجیت سنگھ نے بھی ہردیپ سنگھ کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

 برطانوی وزیرخارجہ جیمزکلیورلی نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے مجرموں کو انصاف کا سامنا کرنا پڑےگا، تمام ممالک کو قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔

وزیرخارجہ جیمزکلیورلی  کا کہنا تھا کہ بھارت پر لگے سنگین الزمات سے متعلق کینیڈا سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے کہا کہ بھارت کو خبردار کیا جائے کہ ریاستی دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آزاد خالصتان کے رہنما ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 میں کینیڈا میں گوردوارے کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں