بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائیس چانسلر کا رکشا چلاکر کیا پیغام۔۔؟

ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی آٹو رکشہ چلانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائس چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی منصور اکبر پینٹ شرٹ اور سر پر ٹوپی پہنے رکشا چلا رہے ہیں۔

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی کا کہناہے کہ رواں ماہ یونیورسٹی سے ریٹائر ہو جاؤں گا، ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن نہیں ملتی، لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک کے معاشی حالات ابتر ہیں،رکشا چلانے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔

منصور اکبر کنڈی گومل یونیورسٹی سمیت دو جامعات کے وائس چانسلر  اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو میمبر بھی رھچکے ہیں، بکہ 2015 میں بلوچستان یونیورسٹی سے گریڈ 22 میں ریٹائر ہوئے۔

منصور اکبر کنڈی رواں ماہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی وی سی شپ سے بھی ٹینیور مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں