
محکمہ ٹرانسپورٹ نے محکمہ خزانہ کو سے بی آر ٹی کے لیے محکمہ خزانہ سے ایک ارب روپے مانگے گئے تھے۔
خط میں کہا گیا تھا کہ محکمہ خزانہ نے سال 23-2022 میں بی آر ٹی کیلئے 66 کروڑ 24 لاکھ روپے جاری کیے تھے مگر رقم استعمال نہ ہونے سے فنڈز لیپس ہو گئے۔
بی آر ٹی کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو اس وقت فوری طور پر ایک ارب روپے درکار ہیں، لیپس شدہ رقم پر نظرثانی کرکے ایک ارب روپے جاری کیے جائیں۔
نگران صوبائی وزیر خزانہ احمد رسول بنگش نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے، بی آر ٹی کیلئے فنڈز نہیں دے سکتے۔
