سرحدوں کی حفاظت بھی ہوگی اور الیکشن بھی وقت پر ہونگے،وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ  انتخابی عمل الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، نگران حکومت انتخابات میں التوا کیلئے کوئی جواز سامنے نہیں لائے گی

انہوں نے کہا کہ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر سکیورٹی خطرات بڑھنے سے مؤثر جواب کی ضروریات بڑھ گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو حق دفاع حاصل ہے اور اپنے لوگوں و سرزمین کے دفاع کے لیے جہاں سمجھیں گے ضرور ایکشن لیں گے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ امن و امان، سرحدی صورتحال کے باعث انتخابات میں تاخیرنہیں ہوگی، پاکستان کومغربی اور مشرقی محاذ پر خطرات کا سامنا ضرور ہے، یقین ہے بیک وقت سرحدی خطرات پربھی قابوپائیں گے اور انتخابی عمل بھی مکمل کرائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں