
کراچی: بینک دولت پاکستان نے میسرز رائل انٹرنیشنل ایکس چینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اجازت نامے کو قواعد اور ضوابط کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا ہے۔
ایکسچینج کمپنی کے صدر دفتر، برانچوں، فرنچائزز اور ادائیگی بوتھس کو معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے سے روک دیا گیا ہے۔
