امریکی اسلحہ کچے کے علاقے تک پہنچ چکا ہے، بلاول

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ  ملک کو چلانے کا پرانا طریقہ چھوڑا جائے، اپنی ریاست اور شہدا کے ساتھ انصاف کریں۔ملک میں اس وقت ہر کسی کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں اور یہ ہی میرا اعتراض ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان میں امریکی اسلحہ دہشتگردوں کے پاس پہنچ چکا ہے، وہ اسلحہ صرف خیبرپختونخوا تک نہیں ہمارے کچے کے علاقے تک بھی پہنچ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد دوبارہ سراٹھارہے ہیں، جب افغان حکومت بن رہی تھی تو دہشتگرد افغان جیلوں سے فرارہوکریہاں آئے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں ان دہشتگردوں کو دوبارہ آباد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں