
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کو فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے فیصل آباد، اسلام آباد اور لاہور کی دو طرفہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
کراچی سے تربت، بہاولپور اور سکھر کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سے طیاروں کے لیے ایندھن ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
