آئینی ایشوز میں الجھا کرعدالت کا امتحان لیا گیا، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا کہنا آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزار مقدمات نمٹائے، اس سے پہلے ایک سال میں نمٹائے گئے مقدمات کی زیادہ سے زیادہ تعداد 18 ہزار تھی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کوشش تھی کہ زیر التوا مقدمات 50 ہزار سے کم ہو سکیں، زیر التوا مقدمات کی تعداد میں 2 ہزار کی کمی ہی کر سکے۔ فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال کا کہنا تھا کہ آئینی ایشوز میں الجھا کرعدالت کا امتحان لیا گیا، سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی، جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں، تمام واقعات آڈیو لیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں