بلدیہ فیکٹری سانحہ: ایم کیو ایم قیادت کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں، سندھ ہائیکورٹ

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے رحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد کردیں.

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس کی اپیلوں کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

حکم نامہ کے مطابق سانحہ بلدیہ کیس میں انتہائی غیر معیاری اور ناقص تفتیش کا انکشاف ہوا، گمراہ کن ایف آئی آر کے ذریعے اصل مجرموں کو تحفظ فراہم کیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کیس میں گواہان خوف کی وجہ سے سامنے نہیں آئے جب کہ  پولیس نے بھی بھتا وصولی کو سامنے لانے سے گریز کیا، تحقیقاتی کمیشن نے بھی آگ کی وجہ جاننے کے لیے ماہرین سےکیمیکل تجزیہ کرانے سےگریزکیا،  ایسے واقعات روکنے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں