
واشنگٹن: امریکی سینیٹر کرس وان ہالن نے کا کہنا ہے کہ ایک عرصے سے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہوں، بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی۔ یہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے قائدین کا فیصلہ کریں۔
پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم کے ڈی ایم وی چیپٹرکی تقریب میں امریکی سینیٹر کرس وان ہالن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
کرس وان ہالن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اعتماد سےکہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی سیاست سے متعلق کچھ بھی انجینئر کرنے کی کوشش نہیں ہوئی، یقینی بنایا جائے کہ پاکستانی عوام کی مرضی سنی جائے اور ان کی عکاسی کی جائے۔
امریکی سینیٹر کرس وان ہالن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات دنیا بھر میں استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں، پاکستان میں انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ ہونا ضروری ہے۔
