
اسلام آباد: ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے، صابق صدر
ایک بیان میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائےگا اور مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرانےکا پابند ہے،
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد مکمل کرے اور منصوبے مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا جائے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے چیف الیکشن کمشنر اور تمام اراکین پر اعتماد کا کرتے ہوئے کاہ کہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے، ملک ہے تو ہم سب ہیں۔
