
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور عسکری قیادت شریک ہو گی۔
اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر غور ہو گا، ایس آئی ایف سی حکام اجلاس میں تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں پر آگاہ کریں گے، سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر فیصلے ہوں گے۔
