
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی حکومت پاکستان کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو رلیف دینے پر رضامدی ظاہر کردی
ذرائع کے مطابق صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے حکام کے درمیان رابطہ ہوا۔جس میں آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی اور 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق کیا۔
