پرویز الٰہی ایک بار پھر دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پرویز الٰہی کے وکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا میں تفتیش کا کوئی ذکر ہی نہیں،عدالت کو دیکھنا ہوگا کیا واقعی ان سے تفتیش درکار ہے بھی یا نہیں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیگر مقدمے میں گرفتاری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں دیا، پرویز الٰہی مارچ میں درج مقدمے میں اسلام آباد پولیس کو درکار تھے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

https:/latest-news/5276/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں