
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خادم حسین کا ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ سے تبادلہ کرکے ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کیا گیا ہے
ایک ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز، 31 ایس ایس پیز اورایس پیز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
اسد رضا ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی، عاصم خان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی اور کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر کو ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی تعینات کیا گیا۔
طارق رزاق ڈی آئی جی حیدرآباد، اور تنویر عالم اوڈھو کو ڈی آئی جی میرپور خاص، عبد الحمید کھوسو ڈی آئی جی سکھر، جاوید جسکانی ڈی آئی جی لاڑکانہ، پرویز چانڈیو ڈی آئی جی شہید بےنظیر آباد تعینات کیا گیا۔
امجد شیخ کی ایس ایس پی حیدر آباد، ابریز علی عباسی ایس پی ٹنڈوالہ یار، سلیم شاہ ایس پی ٹنڈو محمد خان،نورالحق رند ایس پی مٹیاری، طارق نواز ایس پی جامشورو، شبیر سیٹھار ایس ایس پی دادو کیئے گئے۔
علی بخش ایس ایس پی ٹھٹھہ، شہلا قریشی ایس پی سجاول، قمر جسکانی ایس پی بدین، حیدر رضا ایس ایس پی شہید بے نظیرآباد، طارق الٰہی مستوئی ایس ایس پی ملیر، حسن سردار ایس ایس پی کورنگی ہونگے۔
فیصل عبداللہ چاچڑ ایس ایس پی سینٹرل کراچی، عرفان علی بہادر ایس ایس پی ایسٹ کراچی، عمران قریشی ایس ایس پی ضلع جنوبی کراچی، محمد عارف اسلم ایس ایس پی کیماڑی اور ظہور علی ایس ایس پی ویسٹ کراچی تعینات کیے گئے ہیں۔
