
کراچی: کندھکوٹ-کشمور پولیس نے تین مغوی بازیاب کرا لیے جن میں مکھی جگدیش، ڈاکٹر منیر نائچ اور بچہ جئہ دیپ کمار شامل ہیں۔
اغوا کیئے گئے تمام مغویوں کیلئے کشمور میں دھرنہ و شٹر بند ھڑتال کی گئی تھی جو دو دن کے بعد سندھ بھر میں پہل گئی، کشمور کے بعد کراچی میں تین تلوار پر سول سوسائٹی و اقلیتی برادری کی جانب سے دھرنا دیا گیا تھا۔
ایسے ہی پھر کشمور سے حیدر آباد، کنڈیارو، لاڑکانہ، میرپورخاص و دیگر شہروں میں دھرنے دیئے گئے جو اب بھی جاری ہہیں۔
کشمور دھرنے میں ایس یو پی کے مرکزی صدر سید زین شاہ اور قومپرست رہنما صنعان خان شریشی بھی شریک ہیں۔ حیدر آباد کے دھرنے میں سندھو نواز گھانگھرو اور وقار ملاح و دیگر شریک ہیں۔

شرکاء کہا کہنا ہے کہ تمام مغویوں کی بازیابی تک دھرنے جاری رہیں گے۔
