
ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ 9 مئی کے ملزمان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی ہو رہی ہے
نجی ٹی وی کے پروگرام میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ رواں برس 9 مئی کو جو کچھ ملک میں ہوا وہ بغاوت اور خانہ جنگی کی جانب ایک کوشش تھی ۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کا ہدف موجودہ آرمی چیف اور ان کی ٹیم تھی۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ 9 مئی کے ملزمان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی ہو رہی ہے
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اگر ملکی قوانین کو پامال کرنے اور تشدد پر آمادہ جماعت کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی نہ ہوئی تو ہم اس معاملے میں فریق نظر آئیں گے۔
