ٹیکسوں کا ناہموار نظام بجلی کے زائد بلوں کی وجہ قرار

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ بجلی کے زائد بلوں میں ٹیکسوں کا ناہموار نظام اس مسئلے کی نشاندہی کررہا ہے

ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا معاشی مسائل کے حل کے لیے نگران حکومت کوشاں ہے اور اس ضمن میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہان تھا کہ نگران کابینہ میں بہتر لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے، ملکوں پر مشکل حالات آتے رہے ہیں، 1970میں اسرائیل میں افراط زر ہزار فیصد بڑھی تھی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کھ سرمایہ کاری کے لیے اہم شعبوں کی نشاندہی کردی گئی ہے، دنیا نے معدنی وسائل سے اپنی معیشت کو ٹھیک کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں