
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع ہو گئی۔
سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
پاکستان تحریک انصاف نے سائفر کیس کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سائفر کیس کی اٹک جیل کے اندر سماعت کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز وزارت قانون نے جاری کیا تھا۔
