
مانسہرہ: جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مرکز اور صوبے میں حکومت رہی لیکن افسوس ہم نیا پاکستان نہ بنا سکے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی ملک کا تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتا تھا، جس کا دل کرے چلا جائے مجھےکوئی فکر نہیں۔
