
اگر کسی قوم پرایٹم بم استعمال ہو تو وہ اٹھ سکتی ہے لیکن اخلاق تباہ ہوجائے تو کبھی نہیں اٹھ سکتی۔
لاہور: جماعت اسلامی کے یوم تاسیس سے خطاب میں امیر جماعت سراج الحق کا کہنا تھاکہ نااہل حکومت و انتظامیہ مہنگا کوئلہ، گیس اور آئل درآمد کرکے روز ڈاکہ ڈال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی قوم پرایٹم بم استعمال ہو تو وہ اٹھ سکتی ہے لیکن اخلاق تباہ ہوجائے تو کبھی نہیں اٹھ سکتی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج بھی قومی اسمبلی، سینیٹ، وزارتوں میں انگریزوں کا ساتھ دینے والے بیٹھے ہیں۔ حکمرانوں نے شوگر ملز اور جائیدادوں میں اضافہ کیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں نے عوام کو پریشان کر دیا ہے، کہاں گیا بھاشا ڈیم؟ قیامت تک شاید مکمل نہیں ہوگا۔ سراج الحق نے اعلان کیا کہ کراچی سے چترال تک ظالمانہ فیصلوں اور بجلی کی قیمتوں کے خلاف 2 ستمبر کو ہڑتال کریں گے۔
