ٹرائل کورٹ نے جو کیا وہ غلط کیا،کوئی نہیں آیا تو فیصلہ سنادینگے، جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں عمران خان کی سزا معطلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی گئی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سزا معطلی کی درخواست اب کروشل اسٹیج پر ہے، 15 سے 20 منٹ میں دلائل مکمل ہوجانے تھے، جمعہ کو ڈی بی نہیں تھی، ہم کیس کو پیر تک ملتوی کر سکتے تھے مگر نہیں کیا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا  کہ ہم بھی ٹرائل کورٹ والا کام کر سکتے ہیں مگر ایسا نہیں کریں گے، ٹرائل کورٹ نے جو کیا وہ غلط کیا، ہم اس کو پیر تک ملتوی کرتے ہیں اور اگر کوئی نا بھی آیا تو فیصلہ کردیں گے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں