
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کو تباہ کرنے والے شخص کو بچانے کیلئے سرگرم ہہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن میں سوائے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے سوا کچھ نہیں کیا، اقتدار میں آکر بھی اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں بند شخص نے امریکا جاکر کہ تھا کہ جیل میں نواز شریف کےکمرے سے پنکھا، اے سی سب کچھ اتروادوں گا، نواز شری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دھرنوں کے وقت کہتا تھا کہ نواز شریف کے گلے میں رسا ڈال کر گھسیٹ کر نکالوں گا، آج اس شخص کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
