جنوبی وزیرستان: پاک فوج کے 6جوان شہید،4 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جب کہ 2 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر سپاہی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں