
خیرپور(رپورٹ: وحید گلال) رانیپور میں پیر اسد شاہ کی حویلی میں جان بحق ہونے والی بچی معصوم فاطمہ کیس کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
ملزم اسد شاہ کا 4 روز ریمانڈ پورا ہونے کے بعد اسے پولیس نے عدالت میں پیس کیا اور مزید تفتیش کیلئے ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم اسد شاہ کا مزید 5 روز ریمانڈ دے دیا۔
معصوم فاطمہ کیس میں گرفتار ملزم اسد شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیگناہ ۔
معصوم فاطمہ کی ماں ملزم کے سامنے روپڑیں

ملزم اسد شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فاطمہ فرڑو کے والدین بھی پیش ہوئے۔
فاطمہ کی ماں ملز اسد شاہ کے سامنے رو پڑیں اور بدعا دیتی رہی
معصوم فاطمہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ کسی کے دباء میں آئیں گے اور نہ ہی کسی کو معاف کیا جائے گا۔
پیر کی حویلی سے بازیاب دو خواتین اور 4 بچیاں بھی عدالت میں پیش

رانیپور کے پیر اسد شاہ کی حویلی پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا تھا جس میں دو خواتین اور چہار بچیوں کو بازیاب کرایا گیا تھا۔
پولیس نے مسمات خالدہ، ببلی اور کوڑان، معصوم رافع، عافعہ اور علیزا کو عدالت میں پیش کیا۔

فاطمہ کیس میں کون گرفتار کون فرار ؟
فاطمہ کیس میں ملزم اسد شاہ سمیت حویلی سے گرفتار کیئے گئے عبدالستار شاہ، مسعود شاہ اور بچل شاہ شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
ملزم اسد شاہ کی اہلیہ حنا شاہ کیس میں حفاظتی ضمانت پر تھیں جن کیلئے کہا جا رہا ہے کہ وہ ملک سر فرار ہوگئی ہیں۔
ملزم اسد شاہ سمیت 4 ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹی بھیجا گیا ہے، جبکہ شروعاتی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔
