ریکارڈ پیش کرکے بےگناہی ثابت کروں گا: صدر کو سیکرٹری کا خط

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کے سبکدوش سیکرٹری  وقار  احمد نے صدر کو خط لکھ دیا۔

وقار احمد کا خط میں  کہنا ہے کہ ایسا  تاثر دیا گیا کہ سیکرٹری مذکورہ بلوں سے متعلق کسی بے ضابطگی کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے میری خدمات واپس کردیں لیکن میں حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2 اگست کو ایوان صدر میں وصول ہوا،  صدر مملکت کو تین اگست کو بھیج دیا گیا۔

 وقار احمد نے کہا کہ  حقائق واضح ہیں نہ میں نے بلز کے معاملے میں تاخیر کی اور  نہ بے قاعدگی، حقیقت یہ ہےکہ فائلز  ابھی بھی صدارتی چیمبر میں موجود ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں