
لاہورترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مساجد سے یہ اعلان بھی کروایا گیا کہ انتظامیہ اس پر کارروائی کررہی ہے لیکن قرآن کی بے حرمتی کی وجہ سے اشتعال بڑھ چکا تھا اور پانچ سے چھ ہزار کا مجمع مختلف علاقوں میں اکٹھا ہوا اور انہوں نے آبادیوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنایا۔
ترجمان کے مطابق لوگ کسی بھی جانی نقصان کی خبر نہیں آئی۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد لوگوں کو گرفتار کرلیا۔
