بھارت نے پانی چھوڑ دیا،دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع

: بھارت نے پونگ ڈیم سے 1 لاکھ 41 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا, دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

لاہور: بھارت نے پونگ ڈیم سے 1 لاکھ 41 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ھاکرا ڈیم سے 83703 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 2 لاک 25 ہزار 663 کیوسک پانی دریاے ستلج میں چھوڑا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہری کے پتن سے پاکستانی حدود میں ایک لاکھ 25 ھزار کیوسک پانی داخل ہوگا۔ آئیندہ 24 گھنٹوں میں دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی عمران قریشی کی ہدایت پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کا دریائے ستلج پر واقع اضلاع کے ڈی سی سے رابطہ کیا گیا۔ نازیہ جبین نے ضلعی انتظامیہ کو دریائے ستلج میں متوقع سیلابی خطرے سے آگاہ کیا۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین کا کہنا تھا کہا کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کریں اور دریا کے اطراف میں دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں