
اسلام آباد پولیس نے توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کا معاملے پر بشریٰ بی بی کی آڈیوز کا فارنزک کرانےکا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے انکار کے بعد پولیس ٹیم نے انہیں آڈیوز سنوائیں، سننے کے بعد بشریٰ بی بی نے آڈیوز کو فیک قرار دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں آڈیوز کی فارنزک رپورٹس کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا.
