
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام کی منظوری دیدی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے مشاورت کے بعد جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کو بھیجا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوا تھا۔
