پاکستان کو خوشحال اور مستحکم ملک بنانا ہمارا مشن ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں آزادی پریڈ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج کا دن وطن کے دفاع کے لیے ہمارے عزم کی تجدید کا دن ہے۔پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنا، پاکستان کو خوشحال اور مستحکم ملک بنانا ہمارا مشن ہے، افواج پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شاندار پریڈ کے انعقاد پر کیڈٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمارے قائدین اور اسلاف کی بصیرت اور قربانیوں سے حاصل کی گئی آزادی کی تکریم کا دن ہے،

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں پاکستان کا مطلب کیا لا الااللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زور دیتا ہے۔ ہم 76 برس سے آزادی کا دن منانے کی روایت قائم رکھے ہوئے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کہ ہم ایک اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں، ہمیں جغرافیائی اور سیاسی تنازعات، طاقت کے حصول کی کشمکش، تسلط پسندی اور جنگی جنون جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمیں پاکستان کو کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کا مسلسل سامنا ہے، ہم قائد اعظم کے قول کہ “دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹانہیں سکتی” کے امین ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں