
سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو معافی نہیں ملنی چاہیے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جو نگران وزیراعظم بنے گا تو اس سے پتا چلےگا الیکشن کب ہوں گے، صادق سنجرانی نگران وزیراعظم بنے تو یہ مستقبل کی سیاست کی علامت ہو گی۔
خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی، کسی پر پابندی کے حق میں نہیں، شہباز شریف اور راجہ ریاض کوشش کریں معاملہ الیکشن کمیشن میں نہ جائے۔
