
محکمہ موسمیات نے کل سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس کے علاوہ 15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرا غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
