گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی توڑ دی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر چار سال 11 ماہ اور 29 دن قائم رہنے والی سندھ اسمبلی توڑ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کیے اور وہ سمری خود لےکر گورنر ہاؤس پہنچے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سمری پر دستخط کرکے سندھ اسمبلی توڑ دی جس کے ساتھ ہی صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی۔

اسمبلی ٹوٹنے پر 3 دن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کرنی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں