کسی سینیٹر کے نگران وزیراعظم بننے میں قانونی رکاوٹ نہیں:اسحاق ڈار

سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی بار وزارت خزانہ کا عہدہ نہیں مانگا تھا، اللہ نے پانچ سال بعد اسی کرسی پر بٹھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی سینیٹر کے نگران وزیراعظم یا نگران وزیر بننے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں،  اب نہ نگران حکومت کچھ کرسکتی ہے نا الیکشن کمیشن۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ریویو اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلہ سے کوئی  پریشانی نہیں، مسلم لیگ ن قانونی ماہرین سے اس معاملے پر مشاورت کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں