نگراں وزیر اعظم کیلیے جلیل عباس جیلانی کا نام سامنے آگیا

پیپلز پارٹی کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کیلیے ایک نام تجویز کیا گیا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کی بیرون ملک سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران جلیل عباس جیلانی کا نام زیرِ غور آیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کی جانب سے جلیل عباس جیلانی کے نام پر اعتراض نہیں آیا، پیپلز پارٹی کی قیادت کو یہ نام سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تجویز کیا تھا جو رشتے میں ان کے کزن ہیں۔

پارلیمانی حلقوں اور ایوان کی راہداریوں میں ان کا نام زیرِ گردش ہے۔ قانون میں بی اے اور دفاعی امور میں ماسٹر کی ڈگری رکھنے والے جلیل عباس جیلانی امریکا اور بھارت میں سفیر کی ذمے داری نبھا چکے ہیں۔

وہ پیشہ ور سفارت کار ہیں۔ بطور سیکریٹری خارجہ تعیناتی سے پہلے بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رہے اور سفارتی ذمے داریوں کے دوران برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹر کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں رہے۔

اس کے علاوہ جدہ اور لندن میں بھی تعینات رہے جبکہ کینبرا میں ہائی کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں