جیل کے کمرے میں دن کو مکھیاں اور رات کو کیڑے ہوتے ہیں: وکیل عمران خان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اٹک جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے  ان کے وکیل نعیم حیدر کی ملاقات کرادی گئی۔

عمران  سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں  نعیم حیدرپنجوتھہ  کا کہنا تھا کہ مجھے سرکاری گاڑی میں اندر لے جایا گیا اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں ایک گھنٹہ45 منٹ ملاقات ہوئی۔

نعیم حیدرپنجوتھہ کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ انہیں چھوٹا سا کمرہ دیا گیاہے جس میں اوپن واش روم ہے اور سی کلاس میں رکھا ہواہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دیے گئے کمرے میں دن کو مکھیاں اور رات کو کیڑے ہوتے ہیں، انہوں نے کہا انہیں ساری زندگی بھی جیل میں گزارنی پڑی تو گزاریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں