سانگھڑ: ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 30 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں سانگھڑ کے قریب پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 30 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے

اودھر آرمی چیف نے امدادی سرگرمیوں کے لیے پاک فوج اور رینجرز کو خصوصی ہدایات دے دیں، پاک فوج اور رینجرز نے جائے حادثہ پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

پاک فوج اور رینجرز کے امدادی دستے پہنچنے لگے جبکہ مزید دستوں کو حیدرآباد اور سکرنڈ سے طلب کر لیا گیا۔

آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج اور رینجرز حکام جائےحادثہ پر کھانے پینے کی اشیا بھی لے کر پہنچ گئی ہے۔

ایس ایس پی سانگھڑ کا کہنا ہے کہ 10 ایس ایچ او 4 ڈی ایس پیز اور 100 سے زائد پولیس اہلکار ریسکیو کے کام میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے پولیس اہلکار بھی کافی تعداد میں امدادی کام کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں