
گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا، توشہ خانہ سے ملنے والے تحفوں کی غلط معلومات دیں جو بعد میں غلط ثابت بھی ہوگئیں
عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان تین سال قید کاٹنے کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی دینا ہوگا، جرمانہ نہ دینے پر مزید چھ ماہ قید کاٹنا ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین 3 سال قید کی سزا کے بعد پہلی رات اٹک جیل میں گزاری۔
