
ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق کشمیری خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج اجتماعی زیادتی کو خوف پھیلانے اور اجتماعی سزا کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرتی ہے۔ حریت پسندوں کےخلاف بھارتی فوج انتقاماً لوٹ مار، قتل عام اور جنسی زیادتی کرتی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق، 75 سال گزرنے کے باوجود زیادتی میں ملوث کسی کردار کو سزا نہیں دی گئی۔صرف ایک ہفتے میں 44 ماورائے عدالت قتل اور 15جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ سزا اور جزا کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی فوج کی پرتشدد کارروائیاں برسوں سے جاری ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف 1992ء میں 882 کشمیری خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔
