
سندھ کے خوبصورت سیاحتی مقام کارونجھر کی نیلامی کے خلاف جے یو آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرا کیا گیا۔
جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ کی زمینیں اور تھر کا کوئلہ بیچنے کے بعد سندھ حکومت اب سندھ کا خوبصورت مقام کارونجھر بیچنے پر تلی ہئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارونجھر سندھ کی عوام کے لے مذہبی اور ثقافتی حثیت رکہتا ہے،ہم کسی بھی صورت بیچنے نہیں دینگے۔ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ کارونجھر کا پتھر دنیا میں قیمتی پتھروں میں سے آٹویں نمبر پر ہے، کارونجھر کی نیلامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
