کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ صوفی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

اپنے پیغام میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ بامعنی اور مشکل بات چیت کے بعد صوفی اور میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے کینیڈین وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفی نے علیحدگی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ 51 سالہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور 48 سالہ صوفی نے مئی 2005ء میں شادی کی تھی، ان کی رفاقت 18 سال قائم رہی۔انہیں تین بچے بھی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں