بھارت میں زبردستی سنیٹائزر پلاکر لڑکی کو قتل کردیا گیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش (یو پی) میں نوجوان لڑکی کو بیچ سڑک پر ملزمان نے سینیٹائزر پلا کر قتل کیا گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بریلی میں منگل کے روز 16 سالہ لڑکی ٹیوشن کلاس لینے کے بعد گھر جا رہی تھی جسے 21 سالہ ملزم ادیش راٹھور نے بیچ سڑک پر لڑکی کا راستہ روکا اور اس سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی جس پر مقتولہ کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔

ملزم ادیش راٹھور کے دو دوست بھی آگئے اور تینوں ملزمان نے لڑکی کو تنگ کرنا شروع کر دیا۔ مزاحمت کرنے پر طیش میں آئے ملزمان نے اسے زبردستی سینیٹائزر پلا دیا۔

مقتولہ کے بھائی نے موقع پر پہنچ کر بہن کو ملزمان سے بچانے کی کوشش کی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان نے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔

سینیٹائزر پلائے جانے کی وجہ سے لڑکی کی طبیعت بگڑ گئی اور اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

اس دوران ادیش راٹھور کے دو دوست بھی آگئے اور تینوں ملزمان نے لڑکی کو تنگ کرنا شروع کر دیا۔ مقتولہ کے مزاحمت کرنے پر طیش میں آئے ملزمان نے اسے زبردستی سینیٹائزر پلا دیا۔

مقتولہ کے بھائی نے موقع پر پہنچ کر بہن کو ملزمان سے بچانے کی کوشش کی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان نے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔

ملزمان پولیس کے آنے کا علم ہوتے ہی موقع سے فرار ہوگئے۔ سینیٹائزر پلائے جانے کی وجہ سے لڑکی کی طبیعت بگڑ گئی اور اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا گیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے یا نہیں؟

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں