معدنیاتی پروجیکٹس پاکستانی عوام کی ترقی کا زینہ ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف نے پاکستان منرلس سمٹ سے خطاب میں کہا کہ ایس آئی ایف سی کا قیام تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے۔معدنیاتی پروجیکٹس پاکستانی عوام کی ترقی کا زینہ ہیں۔

انہوں نے کہا اپنے ملک پر نظر ڈالیں تو برف پوش پہاڑوں سے لے کر صحرائوں کی وسعت تک اور ساحلی پٹی سے میدانی علاقوں تک اس سر زمین میں کیا کچھ نہیں ہے۔

آرمی چیف نے قران پاک کا حوالہ دے کر واضح کر یہ بھی واضح کیا کہ اللّٰہ ان کی مدد کرتا ہےجو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے ہم مل کر ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کریں، ہمیں کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ہماری سرزمین بہت سے معدنیات سے مزین ہے، اس لیے بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں پاکستان میں چھپے خزانوں کی دریافت کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ منرل سمٹ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے آسان کاروبار کے نئے اصول وضع کرتا ہے۔ ایسا سرمایہ کار دوست نظام یقینی بنائیں گےکہ آسان شرائط ہواور غیرضروری التواء سے بچا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں