
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے منرل سمٹ سے خطاب میں کہا کہ تنازعات کے پُرامن حل پر یقین رکھتے ہیں، جنگیں مسائل کا حل نہیں،ہمیں اپنے وسائل عوامی مفاد پر خرچ کرنا ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائے سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ ہمسایہ بھی سنجیدہ معاملات پر بیٹھ کر حل کرنے پر تیار ہو۔
انہوں نے کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ بھی ملکی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے اور تھر کول دنیا میں کوئلے کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکا سے بھی باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر بہترین تعلقات چاہتا ہے، امریکا سے ایسے تعلقات نہیں چاہتے جس میں ایک دوسرے کو دھوکا دینے کی کوشش کی جائے۔
